ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکوﺅں نے موبائل فون کے لئے ایک اور شہری کو قتل کردیا، واقعے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کا ایک اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا، مدینہ کالونی میں شہری کے قتل کی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری چھوٹے بھائی کے ساتھ گلی میں موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ دو ملزمان آئے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

اس دوران ملزمان نے مزاحمت پر گولی ماردی اور فائرنگ کے بعد موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔

یاد رہے گذشتہ روز کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب دکان میں ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں