ماسکو : فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد میں صرف تین دن باقی رہ گئے، افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا، ارجنٹینا کی ٹیم بھی میگا ایونٹ کیلئے ماسکو پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں صرف تین روز باقی رہ گئے،ایونٹ میں 32 ٹیموں کے درمیان 25دن میں64میچز کھیلے جائیں گے، ایک ٹرافی کیلئے گھمسان کی جنگ ہوگی۔
فٹبال کے دیوانوں کو کانٹے کے مقابلوں کا شدت سے انتظار ہے، دنیائے فٹبال کے بڑے بڑے اسٹارز ایکشن میں ہوں گے، کرسٹیانو رونالڈو، لائنل میسی، نیمار اور محمد صلاح شائقین کا جوش بڑھائیں گے۔
فٹبال مبصرین نے برازیل، جرمنی، اسپین، فرانس اور ارجنٹینا کو ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا ہے، ایونٹ میں شامل ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطین میں مظالم پر ارجنٹینا نے اسرائیل سے دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کردیا
سپر اسٹار میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم بھی روس پہنچ گئی، فٹبال کی عالمی جنگ 14جون سے شروع ہوگی، افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
مزید پڑھیں: تیونس فٹبال ٹیم کا روزے دار گول کیپر دوران میچ گر پڑا
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔