نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کر لیا۔
فٹبال کلبز اے سی میلان، ریال میڈرڈ اور ایجیکس کے سابق مڈ فیلڈر کلیرنس سیڈورف نے انسٹا گرام پر ایک اپنی ایرانی نژاد اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی۔
کلیرنس سیڈورف نے پوسٹ میں لکھا کہ میں خصوصی طور پر ان لوگوں کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے اسلام قبول کرنے پر عمدہ پیغامات بھیجے، میں انتہائی خوش ہوں۔
View this post on Instagram
فٹبالر نے لکھا ”دنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں بالخصوص اپنی اہلیہ صوفیہ کے ساتھ جڑ جانے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، صوفیہ نے مجھے اسلام کا مطلب گہرائی سے سمجھایا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنا اصل نام ”کلیرنس سیڈورف“ تبدیل نہیں کر رہے جو ان کے والدین نے رکھا ہے۔کلیرنس نے کھا کہ میں دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں سے محبت کرتا ہوں۔
فٹبالر کی اہلیہ صوفیہ نے بھی انسٹا گرام پر شوہر کے اسلام قبول کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ صوفیہ نے لکھا ”میں اس خوبصورت لمحات کا حصہ ہونے پر انتہائی خوش اور فخر محسوس کر رہی ہوں، میری محبت نے آج اسلام قبول کر لیا۔“
View this post on Instagram
صوفیہ نے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ خدا آپ پر مہربان رہے اور دنیا آپ سے متاثر ہو۔
کلیرنس سڈورف چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں تین مختلف کلبز کے ساتھ ٹرافی جیتنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔