فٹبال میچ کے دوران ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب یلو کارڈ دکھانے پر پلیئر نے ہی ریفری کو یو این او ریورس کارڈ دکھا کر شائقین کو حیرت زدہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے ایک چیرٹی فٹبال میچ کے دوران جب کامیڈین میکس فوش کو ریفری نے یلو کارڈ دکھایا تو فوش نے پلٹ کر ریفری کو یو این او ریورس کارڈ دکھا دیا۔ دلچسپ واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
لندن میں یوٹیوب آل اسٹارز اور سائیڈ مین ایف سی کے مابین سالانہ سڈمین چیریٹی میچ کھیلا جارہا تھا جس دوران شائقین نے مضحکہ خیز واقعے کا نظارہ کیا۔
وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوش سبز رنگ کا کارڈ ریفری کو دکھا رہے ہیں۔ یو این او میں ریورس کارڈ کو اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب گیم کو واپس پلٹنا ہو یعنی ریوائنڈ کرنا ہو اور گیم کا رخ تبدیل کرنا ہو۔
کامیڈین کے اس عمل سے ریفری بھی حیرت زدہ ہو گیا اور یلو کارڈ واپس لے لیا۔ تاہم اس کے باجود فوش کی ٹیم مقابلہ جیت نہ سکی اور میچ میں ان کی ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کامیڈین میک فوش نے جنھیں یلو کارڈ دکھا وہ پریمیئر لیگ کے سابقہ ریفری مارک کلیٹن برگ ہیں۔ تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’بہترین کامیڈی‘، ایک اور صارف نے لکھا کی ’مزاحیہ میچ‘۔