ماسکو : فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔ بتیس ٹیموں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے، افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ برس روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، بتیس ٹیموں کو آٹھ گروپس میں رکھا گیا ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ 14جون سے 15جولائی تک روس کے گیارہ شہروں کے بارہ مقامات پر کھیلا جائے گا۔
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کو اسپین کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ لائنل میسی کی ارجنٹائن، آئس لینڈ ، کروشیا اور نائیجریا کے ساتھ گروپ ڈی میں شامل ہیں۔ برازیل، سوئٹزر لینڈ، کوسٹا ریکا اورسربیا کی ٹیمیں گروپ ای کا حصہ ہوں گی۔
دفاعی چیمپیئن جرمنی، میکسیکو، سوئیڈن اورجنوبی جوریا کےساتھ گروپ ایف میں ہوگا۔ تاریخ میں پہلی بار چھ مسلمان ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
سعودی عرب، مصر، تیونس، مراکش، ایران اور سنیگال ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ چار بار کی چیمپیئن اٹلی، نیدرلینڈ، چلی ، کمیرون اور امریکا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہیں، ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلاجائے گا۔