جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

لاپتہ فٹبالر کے جہاز کا ملبہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: ارجنٹینا کے نامور فٹبالر ایمیلیانو صلاح کے جہاز اور پائلٹ کی لاش کے شواہد فرانس کے جنگل سے مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق 21 جنوری کو فٹبالر ایمیلیانو صلاح کے نجی طیارے  نے فرانس سے اڑان بھری تو کچھ دیر کے بعد وہ جزیرے کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صلاح نے پریمیئر لیگ کارڈف کلب معاہدے کے لیے جارہے تھے۔

فٹبالر کا جب کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تو برٹش ایئر انویسٹی گیشن برانچ نے اس کی تلاش کا عمل شروع کیا، اسی دوران حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ فٹبالر اور پائلٹ جاں بحق ہوچکے کیونکہ اُن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

- Advertisement -

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسران نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ انہیں جزیرے سے گمشدہ جہاز کا ملبہ اور ایک لاش ملی جو ممکنہ طور پر پائلٹ کی ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کو ایک تصویر مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید

صلاح کے والد کو ابھی تک یہ امید ہے کہ اُن کا بیٹا حیات ہے البتہ تفتیشی پیشرفت کے حوالے سے جب انہیں آگاہ کیا گیا تو وہ صدمے سے دوچار ہوگئے اور انہوں نے اس بات کو بے بنیاد قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’صلاح سے میری روز واٹس ایپ پر بات ہوتی تھی مگر جب سے وہ لاپتہ ہوا میں نے موبائل کا استعمال ہی ترک کردیا کیونکہ بیٹے کے بغیر میرے زندہ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘۔

یاد رہے کہ نامور فٹبالر رونالڈو نے حادثے کے دو روز بعد یعنی 23 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ نجی طیارے میں سفر کررہے تھے۔

ایمیلیانو صلاح کو رونالڈو کا حریف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے فٹبالر کی گمشدگی کے دوران یہ تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا البتہ رونالڈو نے مختصر ردعمل دیا تھا کہ انہیں واقعے کا علم نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں