کراچی: پیپلزپارٹی نے سندھ میں حکومت بنانے کی تیاری مکمل کرلی، وزیر اعلیٰ کا نام سامنے آگیا.
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میںحکومت سازی سے متعلق فیصلے کیے گئے.
پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے.
پیپلزپارٹی کی جانب سے آغا سراج درانی اسپیکراور ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر کی امیدوارہوں گی. یہ فیصلے آج بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے.
واضح رہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اکثریت میں ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے.
مراد علی شاہ کے دوبارہ وزیرِ اعلیٰ بننے کا امکان، اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم کا نام فائنل
سندھ میں اپوزیشن منقسم ہے، جی ڈی آئی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، جب کہ عمران خان کی وفاق میںحمایت کرنے والی ایم کیو ایم پارٹی کی صوبائی قیادت سے نالاں دکھائی دیتی ہے.
یاد رہے کہ الیکشن کے فوری بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ اشارہ کیا تھا کہ مراد علی شاہ ہی بہ طور وزیراعلیٰ ذمے داریاں نبھائیں گے.