سعودی انٹرٹینمنٹ ایڈوینچرز کمپنی نے مملکت کے 14 شہروں میں 21 تفریحی مقامات بنانے کے لیے 13 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی انٹرٹینمنٹ ایڈوینچرز کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے 14 شہروں میں 21 تفریحی مقامات بنانے کے لیے 13 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گی۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت کے نام سے مشہور کمپنی نے کہا ہے کہ نئی منزلوں میں صنعت کی ترقی اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے 150 سے زیادہ تفریحی علاقے شامل ہوں گے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منصونہ سے قومی آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے، شہریوں اور رہائشیوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں مدد دےگا ۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبداللہ بن ناصر الداؤد نے کہا کہ نئے تفریحی علاقوں کا مقصد وزیٹز کے تجربات کو بڑھانا اور عالمی تفریحی رہنماؤں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ مملکت میں تفریحی شعبہ مواقع سے بھرا ہوا ہے، مقامی معیشت میں بھی اس کا کردار بڑھ رہا ہے اور یہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک ٹھوس بنیاد بناتا ہے کیونکہ یہ بہت سے دوسرے اقتصادی شعبوں کے لیے ایک مضبوط انجن ہے۔
عبداللہ بن ناصر نے کہا کہ نئے منصوبے کے ساتھ کمپنی مقامی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے لیے مواقع فراہم کرنے اور عالمی شراکت داری کے ذریعے سعودی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔
یاد رہے کہ اسی کمپنی نے اس سے قبل ریاض کے ضلع الحمرا میں اپنے تفریحی مقامات میں سے ایک پر تعمیراتی کام شروع کیا تھا جس پر 800 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔
کمپنی کے بیان کے مطابق اس پروجیکٹ میں انڈور ویونگ وہیل، سرفنگ ایریا، ایئر فلائنگ زونز اور الیکٹرک کارٹنگ ٹریکس شامل ہوں گے جس سے سالانہ 6 ملین وزیٹرز کو راغب کرنے کی توقع ہے۔
وژن 2030 مینڈیٹ کے تحت تفریح پر سعودی اخراجات کو مقامی بنانے کے لیے دسمبر 2017 میں سیون تشکیل دی گئی تھی۔
کمپنی مملکت میں 20 سے زیادہ تفریحی کمپلیکس، 50 سینیما گھر اور دو تھیم پارکس تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سیون کے اس منصوبہ میں دمام، جدہ، مکہ، ابحر اور ریاض کے منصوبے شامل ہیں، اس کے علاوہ ابہا میں اس کا منصوبہ تفریحی کمپلیکس شامل ہے جس کا تعمیراتی رقبہ 70 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہو گا۔