جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

صنم سعید کس کردار کیلیے گورا ہونے کے انجکشن لگوانے پر تیار؟

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ صنم سعید نے مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے اسکے لیے گورا ہونے کے انجکشن لگوانے پر بھی رضامندی ظاہر کردی۔

اداکارہ صنم سعید نے اس خواہش کا اظہار ایک نجی ٹی وی چینل کے کرکٹ شو میں شرکت کے دوران کیا جس میں ان کے ہمراہ ساتھی اداکار محب مرزا بھی شریک تھے۔

اس پروگرام میں صنم سعید نے سیاست، شوبز کے بارے پوچھے گئے تیکھے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے ۔

- Advertisement -

میزبان کے اس سوال پر کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو آپ ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟ پر صنم سعید بولیں کہ اگر میری رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں ضرور یہ کردار ادا کرتی، اس موقع پر میزبان اور صنم کی گفتگو میں محب مرزا نے انٹری دی اور کہا کہ کیا آپ مریم نواز کا کردار ادا کرنے کیلیے گورے ہونے کے انجکشن لگوالیں گی؟

جس پر صنم نے مسکراتے ہوئے فوری طور پر ہاں کہا اور مزید گویا ہوئیں کہ مجھے مریم نواز کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزا آئیگا لہذا گورا ہونے کا انجکشن لگوا کر یا میک اپ کرکے ان کا کردار ضرور ادا کرونگی۔

صنم سعید نے اپنے مشہور زمانہ ڈراما ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں اپنے ادا کیے گئے کشف کے کردار کو اپنی حقیقی زندگی کے یکسر الٹ قرار دیا اور کہا کہ انہیں فواد خان سے زیادہ محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں مزا آیا۔

صنم سعید نے عورت کو ہی عورت کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا اور لوگوں کا انہیں مغرور سمجھنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شاید لوگ میرے ادا کیے گئے کرداروں کی وجہ سے مغرور سمجھتے ہوں۔

ایک اور سوال کے جواب میں صنم نے کہا کہ میں نے دعا کی تھی کہ ملک میں ایک سچا لیڈر آئے لیکن مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان سچے ہیں یا نہیں، اب بھی جو اس ملک کے لیے اچھا ہوگا میں اس کے وزیراعظم بننے کی دعا کرونگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں