منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فورسز کا چمن میں آپریشن، اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے ضلع چمن میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں دہشتگردوں کی موجود کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا جن میں راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔

اس برآمدگی سے شہری علاقوں میں دہشتگردی کا وقت سے پہلے تدارک ہو سکا۔ پاک فوج بلوچستان کا امن اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں