بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں: قائم مقام صدر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی پر سیز فائر کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہی ہے، تاہم افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادیوں پر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 فوجی جوان سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ بھارتی افواج نہتے اور بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہی ہیں، ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں، لائن آف کنٹرول پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، تاہم پاکستان خطے میں امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

صادق سنجرانی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، مودی سرکار خوف کا شکار ہے، وہ خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔

تازہ ترین:  ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہل کار ہلاک کر دیے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اس جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔ بھارت مبینہ دہشت گرد کیمپس کا جواز بنا کر آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں