بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکرانے کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصرحسین، نائیک محمدعمران اور سپاہی عثمان اخترشہید ہوگئے۔

Image

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعےمیں سیکیورٹی فورسز کے 4اہلکار زخمی بھی ہوئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

فورسز کےجوان گھریوم میں سڑک تعمیر کرنے والوں کو پروٹیکشن دے رہےتھے، لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدایک بہترین اورزبردست کیڈٹ تھے۔

لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدنےپی ایم اےمیں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا، کارکردگی پرلیفٹیننٹ ناصرحسین کورائل ملٹری اکیڈمی ڈنٹرون آسٹریلیابھیجا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں