اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

حساس اداروں نے جرائم میں ملوث غیرملکیوں کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کے بعد حساس اداروں نے جرائم میں ملوث غیرملکی باشندوں کی تفصیلات جمع کرناشروع کردیں ہیں، بھارتی، افغانی، برمی، بنگالی سمیت دیگر کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حساس ادارے متحرک ہوگئے، جرائم میں ملوث غیرملکی باشندوں کی تفصیلات جمع کرناشروع کردیں۔

غیر ملکی باشندوں کو دہشتگردی کی وارداتوں کے تناظر میں جانچا جائے گا۔

زرائع کے مطابق بھارتی، افغانی، برمی، بنگالی سمیت دیگر کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں‌‌۔

خیال رہے کہ رواں سال ستاون غیر ملکیوں کیخلاف چھبیس سے زائد مقدمات درج ہوئے، تینتالیس غیرملکیوں کو سزا اور چودہ کے مقدمات چل رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق رواں سال دو سو چھبیس بھارتیوں سمیت تین سو اٹھائیس غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، ڈی پورٹ ہونے والوں میں انسٹھ سے زائد بنگالی اور افغانی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں