اشتہار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر مزید گھٹ گئے۔ 30 دسمبر تک 28.47 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر30 دسمبر 2022 تک گھٹ کر 11.42 ارب ڈالر رہ گئے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 24.54 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.57 ارب ڈالر رہ گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.90 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.84 ارب ڈالر رہ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں