منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

دو ماہ کی کمی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں دو ماہ سے مسلسل کم ہوتے امریکی ڈالرز کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر حالیہ اضافے سے 4.60 ارب ڈالر ہوگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی مالی حجم 10.44 ارب ڈالر ہے۔

کمرشل بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 5.84 ارب ڈالر کے ڈپازٹس ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر اضافے کے بعد بھی کمرشل بینکوں کے ذخائر سے کم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس موجود ڈالر کے ذخائر 28 دن کی امپورٹ کے برابر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں