راولپنڈی : لال چوک کے قریب غیر ملکی فوڈ چین کے ڈیلیوری بوائےکو نامعلوم افراد نے تیزدھارآلے سے زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیرملکی فوڈ چین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، راولپنڈی میں لال چوک کے قریب فوڈ چین کے رائڈ پرنامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ڈیلیوری بوائے کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا، ڈیلیوری بوائے آرڈر لے کر جا رہا تھا۔
پولیس حکام نے کہا ملزمان نے نعرے بازی کرتے ہوئے رائیڈر پر تشدد کیا تاہم پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرارہوگئے جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
گذشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورینٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بولا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ریسٹورنٹ کو نقصان سے بچالیا تھا اور چار حملہ آور گرفتار کرلیے تھے۔
یاد رہے راول پنڈی تھانہ کینٹ کے علاقے میں غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث دس ملزم گرفتار کرلیے گئے، اتوار تیرہ اپریل کی رات کو فوڈ چین پر حملہ ، عملے کو ہراساں اور فیملیز کو تنگ کیا گیا تھا۔