ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

غیرملکی فنڈنگ کیس:عدالت نےالیکشن کمیشن کےخلاف عمران خان کی درخواست خارج کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا اور اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے 26 جنوری کو جمعہ کے روز محفوظ کیے جانے والا فیصلہ آج سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار حاصل ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی ہیں، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی اکاونٹ کی جانچ پڑتال کا اختیار ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 جنوری کو درخواست پرپاکستان تحریک انصاف اور اکبرایس بابر کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں