غیرملکی فنڈنگ کے ذریعے ملک کی بدنامی کا باعث بننے والی این جی او کے خلاف کارروائی کے لیے وزارت داخلہ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ این جی او’’ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن ‘‘ نے وزارت داخلہ میں رجسٹریشن نہیں کرائی۔
درخواست گزار کے مطابق این جی او کی ایگزیکٹوڈائریکٹرنگہت داد غیر ملکی فنڈنگ کے غیرقانونی استعمال میں ملوث نکلی ہیں جنہوں نے 5 سال سےاکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
تنظیم کے خلاف وزارت داخلہ میں شکایت درج کرادی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ڈی آر ایف کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگہت داد اور بورڈ ممبران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ڈائریکٹرنگہت داد نے غیرملکی فنڈنگ کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مقامی این جی او وزارت داخلہ میں رجسٹریشن کی پابند نہیں۔
نگہت داد نے 2017 تک رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کو آڈٹ رپورٹس جمع کرائیں جس کی تفصیلات ای اےڈی اور حکومت کوجمع کرائےگئےآڈٹ اکاؤنٹس میں موجود ہیں۔