اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا زلمے خلیل زاد کو یہاں سے اور انہیں وہاں سے فیڈ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کس کا کیا اسٹیٹس ہے یہ میری ڈومین نہیں ہے نا ہی اس پر بات کر سکتا ہوں، یہ کس طرح سے داخل ہوئےکیسےروکاگیایانہیں روکاگیا یہ اب غیرمتعلقہ ہے، سوال یہ ہےکیایہ داخل ہوئے یا نہیں اگر ہوئے تومتعلقہ قانون کےمطابق ٹرائل ہوگا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں عارضی طور پر نام ڈالے گئے ہیں، جن پرالزام ہوگا ان کے نام ای سی ایل میں رہیں گے، یہ آدمی فتنے کی سیاست کا سرغنہ ہے اس کے بغیر یہ کام ہو نہیں سکتا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ اس بنیادپرچھوڑاجارہاہےکہ اب یہ کسی قسم کی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے، عدالت نے بھی کہا ہے کہ ان سے بیان حلفی لیں، صرف اس بنیاد پر چھوڑا جا رہا ہے کہ آئندہ یہ ایسا نہیں کریں گے۔
پرویزالہیٰ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ 3 باروزیراعلیٰ پنجاب رہےانہیں چھپنا زیب نہیں دیتا، چوہدری پرویزالہیٰ خود کو پیش کریں آپ کا احترام کیاجائے گا، وہ پیش ہوکر الزامات کاجواب دیں۔
ملٹری کورٹ سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں ٹرائل کا اپنا طریقہ کارہے، آرمی چیف کی طرف سے ہدایات بھی ہیں، میرا خیال ہےکوئی اتنےزیادہ لوگ نہیں جن کا ملٹری ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو۔
ملک میں انتخابات کے حوالے سے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک ہی دن اور تمام اسمبلیوں کےہوں گے، نگراں سیٹ اپ کے تحت الیکشن صاف شفاف ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے امکان ظاہر کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، زلمے خلیل زادجگہ جگہ سے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، زلمےخلیل زاد کو یہاں سے اور انہیں وہاں سے فیڈ کیاجارہاہے، اس کو میرانام انہوں نےلکھ کربھیجا ہوگا اسکا نام بھی لیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسرت جمشید چیمہ اور فیاض چوہان کے بیانات ریکارڈ ہوں گے اور تحقیقات ہوگی۔