تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ترکی میں انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کرنے والا غیرملکی گروہ گرفتار

انقرہ :‌ ترک حکام نے اردن اور فلسطینی شہریوں پر مشتمل انسانی اعضاء کی پیوند کاری کرنے والے گروہ کا گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک سیکیورٹی حکام نے شہر استنبول میں اسپتال کی شکایت پر گروہ کے خلاف منظم آپریشن کیا، جس میں گروہ کے چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا کہ چھ ان کے سہولت کار بھی گرفتار ہوگئے۔

غیرملکی گروہ اعضاء کی پیوند کاری کے عوض 50 ہزار ڈالرز کی خطیر رقم وصول کرتا ہے جس میں سے 10 ہزار امریکی ڈالرز عضو عطیہ کرنے والے کو اور 15 ہزار ڈالرز اسپتال انتظامیہ کو دیتا جب کہ باقی 25 ہزار ڈالرز کی رقم خود رکھتا تھا۔

گروہ کا سرغنہ سوشل میڈیا کی مدد سے مجبور پناہ گزین ڈونرز کو ڈھونڈتا تھا جو اپنا جگر یا گردے عطیہ کرتے تھے، پھر ان کی ایسی دستاویزات بناتا جس کی بدولت مریض اور عطیہ کرنے والا شخص آپس میں رشتے دار معلوم ہوتے۔

Comments

- Advertisement -