اشتہار

حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کو بریک لگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومتی بانڈزمیں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کے رجحان کو بریک لگ گئے، اپریل میں حکومتی بانڈزمیں بیس کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی بانڈزمیں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کے رجحان کا سلسلہ رک گیا ،اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار میں بتایا گیا اپریل میں حکومتی بانڈز میں 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری دیکھی گئی تمام تر سرمایہ کاری برطانیہ سے آئی تاہم نئی سرمایہ کاری کےساتھ ساتھ انخلاء بھی جاری ہے۔

صرف اپریل میں حکومتی بانڈز میں 63 کروڑ دس لاکھ ڈالر کا انخلاء دیکھنے میں آیا، رواں مالی سال میں ٹی بلز میں 3 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی اور انخلاء کا حجم دو ارب پچاسی کروڑ 3 لاکھ ڈالر رہا۔

- Advertisement -

یاد رہے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 137 فیصد کا اضافہ ہوا اور حجم 2 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کےاسی عرصےمیں یہ حجم 90 کروڑ 5 لاکھ ڈالر تھا۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا تھا کہ مارچ میں غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالررہا، سب سےزیادہ سرمایہ کاری چین نے کی، چین نے ستاسی کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ دوسرےنمبرپرسرمایہ کاری ناروے سےآئی۔

خیال رہے گذشتہ ماہ مرکزی بینک کا کہنا تھا سرمایہ کاروں نے 6 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کر دیے ہیں اور یکم مارچ سے 18 مارچ تک ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے 18 مارچ تک ایک ارب 86 کروڑ ڈالر کے بانڈز فروخت کیے گئے ہیں جس کے بعد حکومتی بانڈز میں کُل سرمایہ کاری ایک ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں