جمعہ, اپریل 11, 2025
اشتہار

’غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں چھپے خزانے دریافت کرنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں چھپے خزانے دریافت کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔

پاکستان کی سر زمین معدنیات سے مالا مال ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کے بھاری مالیت کے قدرتی ذخائر کی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حوالے سے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں چھپے خزانے دریافت کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرے گا اور انہیں اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

غیر ملکی سرمایہ کاروںکو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع متعارف کرائے جائیں گے۔ بلوچستان میں چاغی میگمیٹک آرک، ریکوڈک اور سیندک جیسے بڑے منصوبے سرمایہ کاری کے لیے کشش کا مرکز ہیں۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے معدنیات سے مالا مال علاقے سونے، زمرد اور قیمتی پتھروں کے لیے مشہور ہیں۔

پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی سرمایہ کاروں کی شرکت سے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں نئی راہیں کھل جائیں گی۔

واضح رہے کہ رواں سال صوبہ پنجاب میں مزید 3 مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اٹک کے بعد میانوالی، تربیلا اور ستلج کے مقام پر بھی سونے کے ذخائر ہیں۔

پاکستان میں مزید مقامات پر سونے کے ذخائر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں