جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

فرانسیسی میگزین میں‌ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، دفتر خارجہ کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے فرانسیسی میگزین کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عمل مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے شان سرور دو عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں دوبارہ گستاخی کی گئی ہے اور ایک مرتبہ پھر وہی گستاخانہ خاکے شائع کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے 2015 میں فرانسیسی میگزین کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسا عمل مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا، آزادی اظہار رائے کے نام پر ایسے عمل کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

- Advertisement -

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ میگزین کا ایسا عمل بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کی کوششوں کو متاثر کرے گا۔

یاد رہے کہ 7 جنوری 2015 کو پیرس میں واقع چارلی ہیبڈو میگزین کے دفتر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے شخص سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اگلے ہی روز پیرس میں ہونے والے ایک اور حملے میں مزید 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر حملہ کرنے والے 2 بھائیوں کو مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے والے 14 افراد کے خلاف آئندہ بدھ سے مقدمے کا آغاز ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں