اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے شام میں فلائٹ آپریشن معطلی کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی فوری واپسی کیلئے انتظامات کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حملوں سے شام کے دارالحکومت دمشق کے ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے، جس کے سبب شام میں زیارتوں کیلئے گئے 160 پاکستانی بھی محصور ہوگئے ہیں۔

پاکستانیوں کے محصور ہونے کی اطلاعات پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب شام میں قائم پاکستانی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پھنسے تمام پاکستانیوں سے مسلسل رابطےمیں ہے، تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات جلد مکمل کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے شام میں مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، اس دوران دمشق ائیرپورٹ پر کیے گئے فضائی حملہ میں ٹرمینل کی ایک عمارت تباہ ہو گئی۔

اسرائیلی فضائی حملے کے باعث دمشق ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور متعدد مقامی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں