وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹرعبداللہیان نے ملاقات ہے جس میں وزیراعظم نےایرانی وزیرخارجہ کاپاکستان کےپہلےدورہ پرخیرمقدم کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ کوافغان صورتحال پرپاکستان کےنقطہ نظرسےآگاہ کیاگیا۔ دوطرفہ تناظرمیں وزیراعظم عمران خان نےبرادرانہ دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانےکےعزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نےکشمیرپرایران کےسپریم لیڈرکی جانب سےمسلسل حمایت کوسراہا اور صدررئیسی کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کو فوری بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے او آئی سی کے رکن ممالک کوافغانستان کی مدد کےلیےکام کرنا ہو گا بین الاقوامی برادری افغانستان میں ترقی کے لیے راستہ تلاش کریں۔
ایرانی وزیرخارجہ ڈاکٹرعبداللہیان نے او آئی سی اجلاس کی میزبانی کےپاکستان کےفیصلےکو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کےفروغ کےلیےایران کےتعاون کا یقین دلایا۔