بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نادان دوستوں نے مڈٹرم انتخابات کا راگ الاپنا شروع کردیا، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت نیا الیکشن برداشت نہیں کرسکتا، نادان دوستوں نے مڈٹرم انتخابات کا راگ الاپنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ن لیگ کے ایم پی ایز نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، انہوں نے وزیراعظم پر اعتماد کیا ہے، ن لیگی ایم پی ایز پارٹی روئیے سے دلبرداشتہ تھے۔

[bs-quote quote=”بجٹ کا پاس ہونا حکومت کی بڑی کامیابی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی” author_job=”وزیر خارجہ”][/bs-quote]

انہوں نے کہا کہ لیگی ارکان اسمبلی نے حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کے ہر مرحلے پر اپوزیشن کا نکتہ نظر سننے کی کوشش کی، حکومت کے 10 ماہ بعد ملک نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو اظہار رائے کے لیے مکمل وقت دیا گیا ہے، ایک منتخب نمائندے کو وزیراعظم سے ملاقات کے لیے زبردستی نہیں لے جایا جاسکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے اتحادیوں سے مل کر اپوزیشن کا مقابلہ کیا، حکومت نے ایوان میں اپنی واضح عددی اکثریت ثابت کرکے دکھادی، ایک منتخب نمائندے کو وزیراعظم سے ملاقات کے لیے زبردستی نہیں لے جایا جاسکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن نے دعوے کیے تھے کہ بجٹ کو پاس نہیں ہونے دیں گے، بجٹ کا پاس ہونا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کھیل کے میدان میں سیاست کا عنصر داخل کرنا نامناسب ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں