تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر خارجہ کی افغان رہنماؤں کے وفد سے ملاقات ، افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل پر زور

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کی اور کہا افغان قیادت افغانستان کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات، افغان مسئلے کےپرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان سیاسی قیادت پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد وزارت خارجہ پہنچا، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغان سیاسی قیادت کے وفد کااستقبال کیا، وفد میں محمد یونس قانونی، استاد محمد کریم اور احمد ضیا مسعود شاہ ، احمدولی مسعود،عبد اللطیف پیدرام اور خالد نور شامل ہیں۔

دورے کے دوران افغان رہنماؤں کے وفد کی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا افغان وفد کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں، ضروری ہے افغانستان اور خطے کی بہتری کیلئے لائحہ عمل وضع کریں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے، قوی امید ہے مل کر امن اور مفاہمت کوآگےبڑھاسکتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی حامی ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغان قیادت کے لیے لازم ہے کہ وہ تاریخی موقع کا فائدہ اٹھائے، افغان قیادت افغانستان کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کرے، جامع مذاکرات، افغان مسئلے کے پرامن سیاسی حل کا واحد راستہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے افغانستان میں بدامنی ہو اور انتشار سےہمسایہ ممالک متاثر ہوں، ہمیں امن مخالف عناصر پر بھی کڑی نظر رکھنی ہو گی ، مخالف عناصر پاکستان کے مصالحانہ کردار کوغلط رنگ دینے کی کوشش میں ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حتمی منزل کے لیے افغان معاشرے کا ہر طبقہ یکساں اہمیت کا حامل ہے، توقع ہے افغان رہنماوسیع تر قومی مفاد میں کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کےلیےپر عزم ہے ، عالمی برادری افغانستان کی تعمیر کیلئےتعاون اور اقتصادی معاونت کوآگے بڑھے۔

Comments

- Advertisement -