پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

‘افغانستان میں حالات خراب ہوئےتو پورا خطہ متاثرہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل ایئرپورٹ کو فعال کرنے کی کوشش پر ترکی کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائن پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ترک وزیرخارجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کےامور اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک ہم منصب سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں تاہم دونوں وزرائےخارجہ نے تعلقات کومزید مستحکم بنانے کےعزم کا اظہار کیا، ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کو فعال بنانےکیلئےترکی کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے، ہماری معیشت اب مزید مہاجرین کا بوجھ اٹھانےکی متحمل نہیں، افغانستان میں حالات خراب ہوئےتوپوراخطہ متاثرہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تاجک صدر سے ملاقات

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تبدیلی نےتمام اندازوں اور تجزیوں کی نفی کی، باعث اطمینان ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی جیسی صورتحال پیش نہیں آئی، افغانستان میں عالمی برادری کو فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کےحوالےسے ترک موقف کو باعث اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کی حمایت سےان کےحوصلےبلندہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں