ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

وزیر خارجہ کے کزن انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وفاقی وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے کزن ریاض حسین قریشی انتقال کرگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ریاض حسین قریشی سابق گورنرپنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر خارجہ کے قریبی رشتے دار تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ریاض حسین قریشی طویل عرصے سے علیل تھے اور وہ لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے، آج شام طبیعت ناساز ہونے کے بعد وہ 60 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کا نماز جنازہ کل شام چار بجے ادا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود کی بہن کے انتقال پر آرمی چیف کی تعزیت

- Advertisement -

یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ اور رکن قومی اسمبلی پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ25 اکتوبر کی صبح انتقال کرگئی تھیں، اُن کا نماز جنازہ ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں کے گاؤں چک 44 میں بعد نمازِ عصر ادا کیاگیا۔

وزیرمملکت صدر عارف علوی اور آرمی چیف آف اسٹاف نے شاہ محمود قریشی سے بہن کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے بلنددرجات سمیت مغفرت کی دعا بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں