تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

غیرملکی شہری نے رینٹ اے کار کے نام پر تاجر سے6 کروڑ سے زائد بٹور لیے

ابوظبی : غیر ملکی شہری نے میدان میں کھڑی گاڑیاں دکھا کر اماراتی تاجر سے 14 لاکھ درہم لوٹ لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے القصیص علاقے میں ایک دھوکے باز نے میدان میں کھڑی گاڑیوں کو رینٹ اے کار شوروم اور بتاکر خلیجی تاجر کو لوٹ لیا۔

دھوکے باز نے میدان میں کھڑی گاڑیوں اور شوروم کے عوض 11 لاکھ درہم، تین 3 لاکھ درہم کی رینج روور جیپ اینٹھے اور جب تاجر کو معلوم ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو اس نے پولیس اسٹیشن میں درج خواست جمع کرائی۔

پولیس نے متاثرہ تاجر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے دھوکے باز کو گرفتار کرلیا، جو ایک عرب شہری ہے۔

پولیس نے دھوکے باز کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جہاں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے متاثرہ تاجر کو ایک میدان میں لے گیا وہاں 39 گاڑیاں دکھائیں اور کہا کہ اس کے پاس گاڑیوں کی چابیاں موجود ہیں۔

اس نے گاڑیوں کے ماڈل اور ان کی خصوصیات بھی بتائیں اور کہا کہ یہ ساری گاڑیاں اس کی رینٹ اے کار ایجنسی کی ملکیت ہیں۔ اس نے ایجنسی کی طرف سے اسے معاہدے کی کاپی دی اور سرکاری کاغذات دکھائے۔

عدالت میں ملزم نے کہا کہ اسے دراصل رقم کی ضرورت تھی اب وہ قسطوں میں ادا کردے گا۔

Comments

- Advertisement -