جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب انتخاب: ’ملکی و غیر ملکی مبصرین کو اجلاس کی کوریج کی اجازت‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر ملکی و غیر ملکی مبصرین کو اجلاس کی کوریج کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج کا دن بہت اہم ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے کرانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

انھوں نے کہا میڈیا کو پریس گیلری میں کوریج کی اجازت ہوگی، ملکی اور غیر ملکی مبصرین کو بھی اجلاس کی کوریج کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

دوست مزاری نے کہا وزیر اعلیٰ انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل ہوگا۔

پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

ڈپٹی اسپیکر نے وضاحت کی کہ ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر انھوں نے سیکیورٹی کے لیے ایک خط چیف سیکریٹری کو لکھا تھا، انھوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے اراکین سے اپیل ہے کہ پُر امن طریقے سے انتخاب میں حصہ لیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر انتخاب کے لیے ووٹنگ آج جمعہ 22 جولائی کو ہوگی، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کیا گیا ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے، ممبران اسمبلی شو آف ہینڈ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں