اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایرانی شہر احواز میں فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتا ہے۔
Pakistan has strongly denounced the attack on Iranian military parade.
In a statement, the foreign office said that #Pakistan is against terrorism and in this hour of grief, it stands with the families of victims. 🇵🇰🇮🇷#Ahvaz #Iran pic.twitter.com/8dJTULgZIy— Govt of Pakistan (@pid_gov) September 22, 2018
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر احواز میں آج صبح سیکیورٹی فورسز کی پریڈ کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 20 افراد زخمی 11 جاں بحق ہوگئے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ فوجی پریڈ ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے 8 اہلکاروں سمیت 11 افراد کے جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایران: فوجی پریڈ پر حملہ، 11 افراد جاں بحق، 20 زخمی
ایرانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں پریڈ میں موجود عام شہریوں پر فائرنگ کی تھی اور اعلیٰ سیکیورٹی افسران کوگولیوں کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سنہ 1980 میں عراقی آمر صدام حسین کی جانب سے ایران پرمسلط کی گئی جنگ کے 38 برس مکمل ہونے کے حوالے سے احواز سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پریڈ جاری ہیں۔