جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے: دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ آج صبح سے افغان فورسزکی جانب سے چمن بارڈر پر مسلسل فائرنگ کی جارہی ہے۔ پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں ہونے والی میڈیا بریفنگ میں ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ چمن بارڈر پر فائرنگ ایسے وقت میں کی گئی جب پاکستانی علاقے میں مردم شماری ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے بارے میں افغان حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا۔ فائرنگ پر شدید تحفظات ہیں، افغان حکومت فائرنگ فوری طور پر بند کرے۔

مزید پڑھیں: افغان فورسز کی چمن میں گولہ باری اور فائرنگ

ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ نہ رکی تو پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے نفرت آمیز منصوبوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ آج علیٰ الصباح صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں افغان فورسز کی جانب سے گھروں پر گولہ باری اور فائرنگ کی گئی جس سے 3 شہری شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردی گئی ہے۔

ترجمان نفیس زکریا نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرد حبیب ظاہر کے معاملے پر نیپالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم بھیجنے کے لیے نیپالی حکومت کو خط لکھا ہے لیکن تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں