ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

فلسطین پر ہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد پر گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس بے بنیاد قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے فلسطین پر ہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد پر گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فلسطین پرہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد پر گمراہ کن سوشل میڈیا پوسٹس بے بنیاد ہیں اور قرارداد پرمبنی بعض میڈیارپورٹس حقائق کے برخلاف ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قرارداد اوآئی سی کی مشترکہ کاوش ہے،پاکستان نے بطور کوآرڈینیٹر پیش کی، دفتر خارجہقراردادفلسطینی وفدکی منظوری اوراوآئی سی کے مکمل اتفاق کے بعد پیش کی گئی، پاکستان نےقرارداد میں کسی قسم کی یکطرفہ ترمیم نہیں کی۔

انھوں نے بتایا کہ قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو مزید غور کے لیے بھیجی گئی ہے، قرارداد کو روکنے یا ختم کرنے کا تاثر غلط ہے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا،کسی بین الاقوامی فورم پررابطہ نہیں رکھتا۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی مفادات کو مدنظر رکھنے کا تاثر بے بنیاد ہے، ہیومن رائٹس اجلاس میں پاکستان نے فلسطین سے متعلق مزید 2 قراردادیں بھی پیش کیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی وفود نیویارک،جنیوا میں فلسطینی مؤقف کیساتھ مکمل ہم آہنگ ہیں اور پاکستان فلسطینی کازکےساتھ تاریخی اورغیرمتزلزل وابستگی رکھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں