اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امریکا نے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی ہے، دفترِ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے طیارہ حادثے پرپوری قوم افسردہ ہے، امریکا نے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ سے خطاب میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ امریکا نے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے ۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، کشمیری قوم کی ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔


مزید پڑھیں : عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، نفیس ذکریا


ترجمان دفترخارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔

پاکستان نے افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ الزامات کے بجائے اپنا سرحدی انتظام بہتر بنائے،بھارتی ایجنسی را افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرارہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ مشکل ترین حالات میں بھی پینتیس ہزار افغان مہاجرین کو پناہ دی، افغانستان میں قیام امن کے لئے ہماری شفاف پالیسی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں