بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

عمران خان کوبطور وزیراعظم پاکستان خوش آمدید کہتےہیں ،ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے عمران خان کو بطور 22 ویں وزیراعظم پاکستان خوش آمدید کرتے ہوئے کہا تمام پاکستانیوں کے لئے یہ فخرکا لمحہ ہے، پاکستان زندہ باد۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کو بطور 22 ویں وزیراعظم پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئےعمران خان کیساتھ کام کرینگے، تمام پاکستانیوں کے لئے یہ فخرکا لمحہ ہے، پاکستان زندہ باد۔

یاد رہے ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔

مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں