پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پلواماحملوں پربھارتی ڈوزیئر موصول ہوگئے ہیں،ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت کے پلواما حملوں سے متعلق ڈوزیئر دفترخارجہ کو موصول ہوگئے ہیں، اگر ایکشن ایبل ثبوت ہوئےتوپاکستان کارروائی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے پلواما حملوں سے متعلق ڈوزیئر دفترخارجہ کو موصول ہوگئے ہیں ، ڈوزیئر کا مشاہدہ کیا جائےگا اور موجودقانونی شواہدکاجائزہ لیاجائےگا، اگر ایکشن ایبل ثبوت ہوئےتوپاکستان کارروائی کرے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان بھی اس حوالےسےواضح اعلان کرچکے ہیں، پاکستان مذاکرات کے لئے تیار ہے ، دہشت گردی کے علاوہ موضوعات پر بھی بات ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا بھارتی پائلٹ سےمتعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، بھارتی پائلٹ محفوظ اورصحت مند ہے، پاک فوج نے اس کو ہجوم سے بچایا۔

بھارتی پائلٹ کوجنگی قیدی کا درجہ دینا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پائلٹ کامعاملہ پاکستان سےاٹھایا ہے، بھارتی پائلٹ کوجنگی قیدی کا درجہ دینا ہے یا نہیں فیصلہ بعد میں ہوگا، پائلٹ پر کونسا کنونشن لگنا ہے، اس کا فیصلہ ایک 2 روز میں ہوگا۔

سشماسوراج اوآئی سی میں جائیں گی تو وزیرخارجہ شریک نہیں ہوں‌ گے،پاکستان کا دوٹوک اعلان

انھوں نے کہا سشماسوراج اوآئی سی میں جائیں گی تووزیرخارجہ شریک نہیں ہوں گے، صورتحال پر دونوں ممالک عالمی برادری سے رابطے میں ہیں، اس موقع پر کس ملک کا کیا کردار ہوسکتا ہے، وہ واضح نہیں، جن ممالک نے دہشت گردی کی بات کی ان پر پاکستان نے پوزیشن واضح کی۔

خوشی ہے پاکستانی میڈیا امن کو فروغ دے رہا ہے

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا میڈیاکی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ بھی ضروری ہے، اگر ابھی نندن جیسا واقعہ بھارت میں ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی، خوشی ہے پاکستانی میڈیا امن کو فروغ دے رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا بھارت ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، ہم پرجب جنگ مسلط کی گئی توہم نےجواب دیا، پاکستان دفاع کے لئے کسی کی طرف نہیں اپنے عوام اور فوج کی طرف دیکھ رہا ہے، موجودہ صورتحال پر اب بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ساری صورتحال پر عالمی برادری کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، پاکستان کبھی بھی بھارت سے مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا، مقبوضہ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے، کوئی بھی بات چیت اسی تناظر میں ہوتی ہے، پہلے بھی کہا آپ تباہی کے راستے پر ہیں، اپنے لیے بلکہ خطے کے لیے بھی۔

بی جے پی رہنما بی ایس یہدی یراپہ کے بیان کے حوالے سے ترجمان نے کہا بی جے پی کہہ رہی ہے 22 سیٹوں کے لیےخطے کو جنگ میں دھکیلا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کےملٹری آبزرور کو بالا کوٹ لے کر جائیں گے

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا اقوام متحدہ کےملٹری آبزرور کو بالا کوٹ لے کر جائیں گے، معصوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کریں گے ، مختلف رپورٹس دیکھی ہیں لیکن ہم ہر جارحیت کا جواب دینے کو تیار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان نے بھارت سے ہائی کمیشن کو سیکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں