اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی الزامات پر عالمی برادری اور امریکا پاکستان کے فیصلے سے آگاہ ہوچکے ہیں، دیانتداری سے افغان امن کے لئے کردار ادا کیا
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں نئی امریکی پالیسی پر کہا کہ افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پوزیشن واضح ہے، پاکستان نے دیانتداری سے افغان امن کے لئے کردار ادا کیا، وفاقی کابینہ نے امریکی پالیسی پر غور کیا، پاکستان نے امریکاکے الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے، کسی بھی ملک نے پاکستان جتنی قربانیاں نہیں دیں، پاکستان قومی مفادمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھےگا۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہنئی صورتحال میں نئی شراکت داریاں سامنے آرہی ہیں، امریکا پاکستان کے فیصلے سے آگاہ ہوچکا ہے، کابینہ اورقومی سلامتی کمیٹی نے حکمت عملی واضح کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان نے سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا جبکہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھی چین کادورہ کیا،ت نئی صورتحال میں علاقائی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے،ایشیا اب معاشی سرگرمیوں کا بھی مرکز ہے، وزیرخارجہ علاقائی ممالک کا دورہ کر رہےہیں، دورے کا مقصددوست ممالک سےمشاورت ہے، وزیرخارجہ کے دورے کی تاریخوں کا فی الحال علم نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ 70 سال سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکا، مسئلہ کشمیربھی مذاکرات سےحل ہوناچاہیے، انتہاپسندبھارتی اداروں میں سرایت کرچکےہیں، بھارت میں آرایس ایس اور دیگر تنظیمیں عدلیہ کے فیصلوں پر اثرانداز ہو رہی ہیں، سمجھوتا ایکسپریس دھماکوں میں ملوث انتہا پسندوں کی رہائی پرتشویش ہے، کرنل پروہت کو بھارتی فوج کی حمایت حاصل تھی۔ بھارتی فوج آر ایس ایس کو بھی مدد فراہم کرتی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ علی گیلانی، یاسین ملک،شبیراحمد،آسیہ اندرابی کوحراست میں رکھنے پر تشویش ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کی جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے پر بھی تحفظات ہیں،ترجمان
ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیازکارروائی کی ، دہشتگردی سےسب سےزیادہ نقصان پاکستان نےاٹھایا، امریکی سینیٹرز نے بھی پاک افواج کی کارروائی کو کامیاب قرار دیا تھا، ہمارے امریکاسے طویل المدت تعلقات رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے مختلف ممالک کے ساتھ تنازعات ہیں، ماضی میں بھی کہا بھارت کو خطے کی سلامتی کے ضامن کا کردارنہیں دیاجاسکتا، بھارتی تخریبی سرگرمیوں پریواین سیکریٹری جنرل کو ڈوزیئر جمع کرائےہیں۔