اشتہار

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس : وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت کا دورہ کریں گے یا نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھارت کا دورہ کریں گے یا نہیں، اس حوالے سے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیر خارجہ کے شنگھائی تعاون تنظیم کے بھارت میں اجلاس میں شرکت کافیصلہ نہیں ہوا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھارت کا دورہ کریں گے یانہیں، فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، بھارت کومقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ چھوڑنا ہوگا۔

- Advertisement -

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کےذریعےظلم کررہاہے، کشمیر بین الاقوامی متنازع علاقہ ہے۔

پاکستانی ترجمان نے پیغام دیا کہ بھارتی رہنما سیاسی عزائم کیلئےبین الاقوامی تنازعات پر گفتگو سے پرہیز کریں۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان ایشیا پیسیفک میں ہونے والی گروپ بندی کو دیکھ رہا ہے، دنیا کو بھارت کی پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کروانے کو دیکھنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کروانے کا بڑا ذریعہ ہے اور بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، جس کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں