پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، ہمارا جینا مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں80لاکھ سےزیادہ انسان لاک ڈاؤن ہیں، کھانے کی اشیاء کی قلت اور ادویات نہیں مل رہی ہیں، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مقبوضہ کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہمارا جینا مرنا کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

گذشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت غیر انسانی اقدامات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں :  کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن میں روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ

دفتر خارجہ کی طرف سے عید میلاد النبی پر مقبوضہ کشمیر میں اجتماعات پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مقبوضہ وادی میں مساجدوں کو عید میلاد النبی پر بند کیا گیا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مذہبی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں تسلسل کے ساتھ اٹھا رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر کو کرفیومیں جکڑے ایک سوتین دن ہوگئے ہیں، مسلسل کرفیواورلاک ڈاؤن سے معمول کی زندگی مفلوج ہے، قابض بھارتی فورسزنے نہتےکشمیریوں کیخلاف آپریشن میں روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں