اشتہار

آزاد جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہو گا، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہو گا، گوا ایس سی او وزرائےخارجہ کانفرنس کےموقع پر بھارت نے بیانات دے کر پہل کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، یہ کسی بھی یوکرینی وزیر خارجہ کا پہلا پاکستان کا دورہ تھا، اس دوران تجارت،سرمایہ کاری سمیت دیگرشعبوں میں تعلقات کے فروغ پربات ہوئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بحراسودکےتنازع کےپر امن حل اور یوکرین روس تنازع کوبات چیت سےحل کرنے پر زوردیا۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکی صدر کی معاون خصوصی اعلیٰ وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، امریکی معاون خصوصی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

قرآن کی بے حرمتی پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سویڈن میں اسلاموفوبیا ،توہین قرآن پاک کے بار بار واقعات کی پرزورمذمت کرتا ہے اور سویڈش حکام سے ایسے واقعات کو روکنے کیلئےاقدامات کرنے پر زور دیتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے سنجیدہ مسئلہ ہے، دہشت گردی کو بار ہا افغانستان سےمتعددفورمز پر اٹھایا ہے جبکہ آصف درانی کے دورہ افغانستان پر باہمی تحفظات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ سہ فریقی مذاکرات کی دستاویزمیں بھی افغانستان نےیقین دہانی کرارکھی ہے اور افغانستان نے اپنی زمین دہشت گردی کیلئ ےاستعمال نہ کرنے دینےکی یقین دہانی کرائی تھی تاہم افغان عبوری حکومت کے2ترجمانوں کے بیانات کے متن ،ملاقاتوں کےمتن کاانتظار کر رہے ہیں۔

سفائر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ امریکا سے متعلق سائفر ایک خفیہ دستاویز ہے، پاکستان کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ مجھےاس حوالے سےکسی بھی قسم کے تبصرے سے روکتا ہے،

ترجمان نے بتایا کہ مسلح افواج کے دورہ ایران کا مقصدایرانی عسکری قیادت سےملاقاتیں تھا، ان کو دورے کی دعوت ایرانی قیادت نےدی تھی، ان ملاقاتوں میں ہمارے باہمی تعلقات کے تمام شعبوں پر بات چیت کی گئی۔

آزاد جموں وکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا ہے نہ ہو گا، گوا ایس سی او وزرائےخارجہ کانفرنس کےموقع پر بھارت نے بیانات دے کرپہل کی، اسی طرح وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھارتی صحافیوں،میڈیا کے سوالات کے جواب دیے ، بھارت کو ایس سی او میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں