اسلام آباد : پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے اور کہا پاکستان میں داعش کی موجودگی یا حمایت کے الزامات پروپیگنڈا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کر دیے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی موجودگی یا حمایت کے الزامات پروپیگنڈا ہیں، امریکی ہتھیاروں کی واپسی امریکا اور افغانستان کامعاملہ ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے نئے امریکی صدر کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں ماضی کی طرح پاکستانی سفیر نے ہی پاکستان کی نمائندگی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ وزیراعظم کی اجازت سے بیرون ملک جاتے ہیں، تاہم وزیر داخلہ کا دورہ امریکاوزارت خارجہ کے ذریعے طے نہیں ہوا۔۔
کشتی حادثے کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مراکش میں پچھلےہفتےکشتی کا المناک حادثہ پیش آیا، مراکش حکام نےتمام معاملات میں بھرپور تعاون کیا، تارکین وطن کیلئے سفارت خانہ مراکش حکام سے رابطےمیں ہے۔۔
کشمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کی واضح پوزیشن ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرے گا،پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ انسانی معاملات جلد حل کیے جائیں ، پاکستان بھارت کے ساتھ قیدیوں کا معاملہ جلد حل کرنے کیلئےتیار ہے۔