ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش انسانی بنیادوں پر کی: دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش انسانی بنیادوں پر کی، اب جواب کا انتظار ہے، رواں سال بھارت نے ایل او سی کی 13 سو سے زائد بار خلاف ورزی کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی پیشکش پر بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا اور ان سے ایک روز قبل ہونے والی چڑی کوٹ میں بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا گیا۔ رواں سال بھارت نے ایل او سی کی 1300 سے زائد بار خلاف ورزیاں کیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید ہوئے۔ حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔


مقبوضہ کشمیر پر ایک مؤقف

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے جس پر وہ گزشتہ 70 برس سے کھڑا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ مسئلہ کشمیر کا تینوں فریقین سے بات کیے بغیر حل تلاش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ 800 سے زائد کشمیری شہری بھی بھارت کی غیر قانونی قید میں ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر معنی خیز مذاکرات چاہتا ہے۔ بھارت کی جانب سے کروز میزائل تجربے کی اطلاع نہیں دی گئی، بھارت کے ایسے تجربات سے خطے کے امن کو نقصان ہو سکتا ہے۔

ان کے مطابق میزائل پروگرام بجٹ میں اضافے سے اسلحے کی دوڑ شروع ہوگی۔


سی پیک

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور سی پیک پر اقتصادی خوشحالی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ بھارتی رہنماؤں کے بیانات سے سی پیک کے خلاف سیل کی تصدیق ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات علاقائی امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا سے اتحادی سپورٹ فنڈ پر بھی جامع بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان نے جینوا میں انسانی حقوق کونسل میں رپورٹ پیش کر دی ہے۔ ان کے مطابق ایران کو تباہ کن زلزلے پر امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں