ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا اہم بیان آگیا اور کہا پاکستان برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے تازہ اقدامات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہیں، پاکستان کئی بار نشاندہی کر چکا ہے کے ایسی اشیا کا جائز قانونی سول کمرشل استعمال موجود ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے تعلق کے الزامات عائد کیے گئے اور بغیر ثبوت فہرستیں آچکی ہیں، اس وقت بھی ملوث اشیا کسی کنٹرول لسٹ میں نہیں تھیں لیکن انھیں حساس سمجھا جاتا تھا۔

- Advertisement -

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کے من مانی اطلاق سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عدم پھیلاؤ کے سخت کنٹرول کے دعویدار میکنزم نے کچھ ممالک پر جدید فوجی ٹیکنالوجیز کیلئے لائسنس کی ضروریات کو ختم کردیا ہے، ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانےکیلئے فریقوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں