منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کویت میں قریباً 2 ہزار غیرملکی اساتذہ برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں درس و تدریس سے وابستہ قریباً دو ہزار غیرملکی اساتذہ و سربراہان کو ہٹا دیا گیا۔

کویتائزیشن پالیسی پر عمل پیرا کویتی حکومت نے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سیکڑوں غیرملکی اساتذہ کی ملازمت ختم کر دی ہے۔

وزارت تعلیم و تربیت نے ایک ہزار 815 غیرملکی اساتذہ جب کہ مختلف اداروں کے 209 غیرملکی سربراہوں کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

وزیر تربیت و اعلیٰ تعلیم کے وزیر ڈاکٹر حمید کی براہ راست ہدایات پر مختلف اداروں کے انتظامی امور چلانے والے غیرملکی عہدیداران کو بھی سکبدوش کر دیا گیا ہے۔

کویتائزیشن پالیسی کے تحت سرکاری اسامیوں پر غیرملکیوں کی جگہ مقامی لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے تاکہ ملک میں بےروزگاری کم ہو اور روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں