ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بیرون ملک جانے والے مسافر کے موبائل سے 47 سے زائد ویزے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران ایک مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد غیر ملکی ویزے برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی میں بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد ویزے برآمد کر لیے، اور مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کی شناخت علیان زمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق اٹک سے ہے اور وہ وزٹ ویزے پر ملائیشیا جا رہا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے ملائیشیا سے برطانیہ جانے کی کوشش کرنی تھی۔

ملزم نے اٹک کے رہائشی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ادا کرنے تھے، اور اب تک 4 لاکھ روپے ادا کر چکا تھا، مذکورہ رقم کیش اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس کے ذریعے بھیجی گئی۔

ملزم کے موبائل سے قبرص کے 47 سے زائد ویزے برآمد کیے گئے ہیں، ایک ویزا کمبوڈیا کا بھی تھا، مذکورہ ویزے پاکستانی اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے نام پر تھے۔ ملزم برآمد ہونے والے ویزوں کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا تھا۔

ملزم کو مزید کارروائی کے لیے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں