راولپنڈی : پولیس نے نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کو افغانی شہری اور اشتہاری ملزمان بطور سیکیورٹی گارڈ بھرتی کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مبانق راولپنڈی میں تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں غیرملکیوں کوسیکیورٹی گارڈ رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
پولیس نے تمام نجی ہاوسنگ سوسائٹیوں کو خبردار کیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی گارڈز کا مکمل ڈیٹا پولیس کو فراہم کرنے کی پابند ہوں گی ، ہاؤسنگ سوسائٹیز غیر ملکی سیکیورٹی گارڈز فوری طور پر ہٹادیں۔
آر ڈی اے اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے متعلق خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں کمشنر راولپنڈی ڈی جی آر ڈی اے اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں مالکان اور انویسٹرز نے شرکت کی۔
کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے کہا کہ سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیاگیا ہے، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیرملکی کرمنل ریکارڈیافتہ پایا گیا توکارروائی ہوگی۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔