تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب میں غیرملکی کی شامت آگئی

ریاض: سعودی عرب میں مقامی شہری کے نام سے کاروبار کرنے والے غیرملکی کو عدالت نے سزا سنا دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت تجارت نے انسداد پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی ثابت ہوجانے پر سعودی اور ایک کینیڈین شہری کی تشہیر خود ان کے خرچ پر کی بعد ازاں کیس کو عدالت منتقل کیا جہاں ملزمان کے خلاف فیصلہ آگیا، غیرملکی کو 70 ہزار ریال جرمانہ اور بیدخلی کی سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت تجارت کے متعلقہ حکام کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ سعودی شہری ریاض کے الملز محلے میں ایک کینیڈین کو اپنے نام سے کاروبار کرایے ہوئے ہے۔

تفتیشی ٹیم نے کارروائی کی اور تحقیقیات کے دوران ملزمان نے نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ حقائق تک رسائی کے بعد دونوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا گیا اور فائل مکمل ہونے پر دونوں کو عدالت کے حوالے کردیا گیا۔

ریاض میں فوجداری کی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر 70 ہزار ریال جرمانہ، تجارتی ادارہ سیل، کاروبار ختم، لائسنس منسوخ، سجل تجارتی ریکارڈ سے خارج کرنے اور آئندہ اس کاروبار پر پابندی جیسے احکام جاری کیے۔

کینیڈین کو سزا مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -