تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب نہ لوٹنے والے غیرملکی ‘بلیک لسٹ’

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ خروج عودہ پر جانے والے مقررہ وقت پر نہ لوٹیں تو وہ بلیک لسٹ کردیے جاتے ہیں، یعنی ان کا تین سال تک مملکت میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شخص نے استفسار کیا کہ سال 2019 میں خروج و عودہ پر سعودی عرب سے گیا تھا واپس نہیں آیا اب کس طرح آسکتا ہوں؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہخروج و عودہ پر جا کر واپس نہ آنے والے ’خرج ولم یعد‘( واپس نہ آنے والے) کی کٹیگری میں شامل ہوجاتے ہیں، ایسے افراد کو تین سال تک سعودی عرب آنے نہیں دیا جاتا۔

یہ بات ذہن نشین رہے کہ مذکورہ کٹیگری میں شامل ہونے والے افراد تین برس تک مملکت نہیں آسکتے یہ قانون فیملی ویزے پر مقیم تارکین کے اہل خانہ پر لاگو نہیں ہوتا۔

فیملی ویزے پر مقیم غیر ملکیوں کے اہل خانہ جو اپنے سربراہ کے ویزے پر مقیم ہوتے ہیں وہ اگر خروج و عودہ ویزہ پر جا کر مقررہ وقت پر واپس نہیں آتے تو وہ ’خرج ولم یعد‘ کی کٹیگری میں شامل نہیں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -