تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

غیرملکی تارکین کو شاپنگ مالز میں نوکریاں نہ دی جائیں، سعودی حکومت

ریاض: سعودی حکومت نے تمام خریداری کے مراکز اور تاجروں کو پابند کیا ہے کہ وہ غیر ملکی تارکین کو نوکریاں نہ دیں بلکہ ملازمتیں صرف سعودی شہریوں کو دیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارتِ محنت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں تاجروں کو پابند کیا گیا ہے کہ مقامی نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے اور اس کی شرح کم کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

وزیر محنت نے کہا کہ نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی شرح کو کم کرنے کے لیے غیر ملکیوں کو ملازمتیں دینے پر پابندی لگائی گئی ہے، اب خریداری کے مراکز (شاپنگ مالز) میں مقامی نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔

واضح رہے سعودی عرب کے مختلف شاپنگ مالز میں کام کرنے والے ہر پانچ میں سے 4 افراد غیرملکی ہیں تاہم اس اعلان کے حوالے سے حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے غیر ملکیوں کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔سعودی وزیر محنت اور سماجی ترقی کی جانب سے جاری بیان میں عملدرآمد کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔

گذشتہ سال اعلان کردہ اقتصادی اصلاحات کے منصوبے سعودی ویژن 2030ء کے مطابق سعودیہ میں پرچون کے شعبے میں اس وقت پندرہ لاکھ افراد کام کررہے ہیں جس میں سے صرف تین لاکھ سعودی شہری ہیں، نئے منصوبے کے تحت 2020ء تک اس شعبے میں دس لاکھ سعودیوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -